پنڈدادن خان : راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کر دیا

پنڈدادن خان : راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کر دیا

صائب الرائے شیر علی ہادی الحسن ابوبکر حسن نے نمایاں پوزیشن حاصل کی راولپنڈی بورڈ کی جانے سے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کر دیا جس میں تحصیل پنڈدادنخان میں دارلعلوم محمدیہ رضویہ کے دو طلبا نے بورڈ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جن میں ذوہیب عمران اور حافظ محمد جواد شامل ہیں اس کے علاؤہ بھی تحصیل پنڈدادنخان کے طلباء نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی جن میں معروف سماجی شخصیت چوہدری صداقت علی کے صاحبزادے ہادی الحسن معروف تاجر رہنما چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے صائب الرائے نے 1100 نمبر لئے معروف سماجی و مذھبی رہنما قاری محمد انور اعوان کے صاحبزادے شیر علی اعوان محمد ابوبکر حسن ولد سرفراز احمد گولپور اور دیگر طلبا نے بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی کامیاب اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سماجی حلقوں کی جانب سے ہدیہ تبرک پیش کیا گیا اور ان کی مزید کامیابیوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
رپورٹ : عمران حیدر ببلی



