سندھ

جامعہ کراچی: شعبہ ٹرانسپورٹ میں پوائنٹ (بس)، کوسٹر، سیکیورٹی موبائل اور فائر انجن کا اضافہ

*جامعہ کراچی: شعبہ ٹرانسپورٹ میں پوائنٹ (بس)، کوسٹر، سیکیورٹی موبائل اور فائر انجن کا اضافہ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے پیر کے روز شعبہ ٹرانسپورٹ جامعہ کراچی کا حصہ بننے والی گاڑیوں جس میں پوانٹ (بس)، کوسٹر، سیکیورٹی موبائل اور فائر انجن شامل ہیں کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاڑیاں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کے تعاون سے کے ایم سی کی جانب سے جامعہ کراچی کو کُل دس بسیں (پوائنٹس)، موبائل وینز، ایک کوسٹر، ایک ایمبولینس اور ایک فائر انجن فراہم کی گئی تھی ان میں سے پہلی کھیپ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد انہیں شعبہ ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے اور ان تمام گاڑیوں کی مرمت اور تزئین و آرائش جامعہ نے خود اپنے وسائل سے کی ہے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کے شعبہ ٹرانسپورٹ نے ان گاڑیوں کی تھوڑی بہت مرمت اور تزئین و آرائش کرکے انہیں قابل استعمال بنادیا ہے جو لائق تحسین ہے، جامعہ کے نامساعد مالی حالات میں ان گاڑیوں کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You