اہم خبریںجہلم

عیدالاضحی کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 215 افراد

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم*

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*

* عیدالاضحی کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 215 افراد کو ریسکیو کیا*

* انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم*

*عیدالاضحی کے تین دنوں میں 50 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔*انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم*
عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔
عید کے تین دنوں میں ریسکیو (1122) ہیلپ لائن پر 1092کالز موصول ہوئیں جس میں سے 204 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان 204 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 215 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ان 204 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 43 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 135، اونچائی سے گرنے کے 08،کرائم ایمرجینسیز کی تعداد 04 اور آ گ لگنے کے 14 واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 20 رہی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ارادہ عوام کا اپنا ارادہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You