جہلم

دینہ( ملک ندیم عباس ) تحصیل پریس کلب دینہ بلمقابل سبزی منڈی دینہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام

دینہ( ملک ندیم عباس ) تحصیل پریس کلب دینہ بلمقابل سبزی منڈی دینہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ایس ای ائیسکو سرکل جہلم ذاکر حسین نے اپنے دست مبارک سے پودا لگایا ۔پریس کلب میں موجود سینئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار ۔صدر و بانی پریس کلب جرار حسین میر ۔جنرل سیکریٹری ملک ندیم عباس اور پیارے بھائی ظہر عباس سمیت دیگر لوگوں نے شاندار استقبال کیا ۔ مزکورہ آفیسر کی امد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی نیز تحصیل پریس کلب کے عہدیداران نے ان پر پھول نچھاور کیے شہر دینہ کی معزز شخصیات بھی اس تقریب میں شامل تھیں دینہ کے تمام نامور صحافی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے ایس ای ائیسکو سرکل جہلم نے تحصیل پریس کلب کے صدر کے وژن کی تعریف کی جنہوں نے مختلف شخصیات کو مدعو کر کے پودے لگوائے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ من حیث القوم ہمارا فرض بنتا ہے کہ شجر کاری مہم میں ہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پانی کے ذخائر بتدریج کم ہورہے ہیں اگر ہم حسب ضرورت پودے لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پانی کی کمی کا مسلہ نہیں ہوگا صدر تحصیل پریس کلب دینہ جرار حسین میر نے ایس ای ائیسکو سرکل جہلم ذاکر حسین کی آمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گونا گوں مصروفیت کے باوجود ہماری درخواست پر تحصیل پریس کلب دینہ تشریف لائے انہوں نے تمام شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس پروقار تقریب میں شریک ہوئے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You