ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی سرکل سے کرائم میٹنگ کا انعقاد،
سٹی سرکل سے میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس کی شرکت،
ڈی پی او جہلم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں،
عیدالاضحی کے موقع پر مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت
ایس ڈی پی اوز اپنے حلقہ اختیار میں کرائم پاکٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت یقینی بنائیں،مویشی چوری کی روک تھام کے لیے پکٹنگ اور پٹرولنگ پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں،
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں،پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تفتیش میں پائے جانے والے سقم دور کریں،
دوران میٹنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنانے کی ہدایات،
خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، حکومت پنجاب کے ویژن NEVER AGAIN کے سلوگن کے تحت کمزور طبقات کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل درآمد ممکن بنائیں،
جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی، ڈی پی او جہلم
تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں،



