سندھ
سابق وفاقی وزیر اسد عمر طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر اسد عمر طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل۔
سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طبعیت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا۔حکام کے مطابق سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچایا، اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ریکسیو 1122 کی سروس نعمت سے کم نہیں ہے۔



