سندھ

پاکستان کا ایٹمی قوت بننا غیر معمولی کارنامہ،اس حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر لحاظ سے داخلی

پاکستان کا ایٹمی قوت بننا غیر معمولی کارنامہ،اس حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر لحاظ سے داخلی استحکام ضروری، ساجد نقوی

اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین سمیت متنازعہ خطوں میں امن کیلئے کردار ادا کرنیوالوں کے تحفظ کیساتھ مظلوم اقوام معذرت خواہانہ رویے کی بجائے جراتمندانہ و قائدانہ کردار ادا کرے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

دنیا میں امن تب قائم ہوگا جب طاقت کا توازن درست ہو، اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو توانا اور مستحکم رکھا جائے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

کراچی
(اسٹاف رپورٹ)

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان دنیا اور باالخصوص اسلامی دنیا میں ایٹمی پاور کے طور پر ابھرایہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے پاکستان کے ایٹمی پاور بننے کے بعد ارض وطن کو بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہوئی جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر لحاظ سے داخلی استحکام انتہائی ضروری ہے انہوں نے 1948کے ا علان کردہ29 مئی امن پسندو ں کے عالمی دن ورلڈ پیس کیپر ڈے پر کہاکہ دنیا میں امن تب قائم ہوگا جب طاقت کا توازن درست ہو اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو توانا اور مستحکم رکھا جائے انہوں نے اقوام متحدہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ ایام کے اختصاص کیساتھ جنگی و متنازعہ علاقوں میں انسانی حقوق، امن و آگہی اور آزادی اظہار کیلئے خدمات انجام دینے والوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں اور اسکے ساتھ ساتھ کشمیر و فلسطین سمیت جن خطوں میں آج بھی بدامنی اور انارکی کی صورتحال ہے ان تصفیوں کے حل کیلئے معذرت خواہانہ کی بجائے قائدانہ اور جراتمندانہ کردار بھی ادا کرے، فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بھی آگیا، پوری دنیا استعماری مظالم پر چیخ اٹھی مگر افسوس اقوام عالم کے ایوان اقتدار آج بھی بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کی ہی ناکامی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You