ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات،
ملاقات میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، ٹریفک کی روانی ، پارکنگ کی سہولیات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،
انجمن تاجران کے عہدیداران میں چوہدری محمد عارف صدر مرکزی انجمن تاجران،طارق محمود،راجہ محمد سعید،راجہ محمد رفیق،ناصر ڈار اور دیگر رہنما انجمن تاجران شامل تھے،
انجمن تاجران کے وفد نے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے، پارکنگ کے مسائل حل کرنے اور ٹریفک کی اضافی نفری فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،
تاجر برادری ضلع کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،آپکے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائیگا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
تاجر برادری اور جہلم کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جلد جہلم شہر کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



