العصر اسلامک سینٹر ڈومیلی نے درس نظامی کے امتحانات میں میدان مار لیا

العصر اسلامک سینٹر ڈومیلی نے درس نظامی کے امتحانات میں میدان مار لیا
تنظیم المدارس کے زیر اہتمام درس نظامی کے امتحانات میں تمام طلباء امتیازی نمبروں سے پاس


العصر اسلامک سینٹر میں تقریب تقسیم انعامات و افطار ڈنر، اہلیان ڈومیلی کی جانب سے زبردست خراج تحسین
دینہ (ملک ندیم عباس) العصر اسلامک سینٹر فار بوائز ڈومیلی رجسٹرڈ کے طلباء نے تنظیم المدارس کے زیر اہتمام درس نظامی کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی اس سلسلہ میں گزشتہ روز ادارہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیٹھی زین العابدین اور رضوان خالد سیٹھی تھے۔ تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام صیام سیٹھی آف کینیڈا نے کیا تھا جبکہ الشیخ علامہ ثناء اللہ سیٹھی آف لندن بھی اپنے تہنیتی پیغام کیساتھ آن لائن شریک ہوئے۔ادارہ کے مہتمم علامہ حافظ محمد معصوم الحسن رضوی نے اس موقع پر طلباء کو رزلٹ کارڈز کیساتھ میڈل اور پھولوں کے ہار پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد معصوم الحسن نے کہا کہ العصر روایتی مدارس اور سکولوں سے ہٹ کر کام کر رہا ہے اور ایک ایسی نسل کی آبیاری کی جا رہی ہے جو معاشرے کی ناصرف بے راہ روی ختم کریگی بلکہ ایک پڑھے لکھے اور باشعور معاشرے کی بنیاد میں کلیدی کردار ادا کریگی انہوں نے کہا مدارس کی روایتی تعلیم سے ہٹ کر اس ادارہ سے ریاضی دان، سائنسدان اور سکالرز بن کر جب یہ بچے نکلیں گے تو حقیقی معنوں میں ہمارا ان کی تعلیم و تربیت کا فرض ادا ہو گا
تقریب سے خطاب میں علامہ محمد معصوم الحسن نے مزید کہا کہ میں اہلیان ڈومیلی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا میں ان کی نسل کی آبیاری کروں اور انہیں دینی و دنیاوی تعلیم سے روشناس کرواؤں
اس موقع پر علماء اکرام، تاجر کمیونٹی، شہریوں، صحافیوں، طلباء کے والدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افطار عشائیہ کے بعد تمام حاضرین نے ادارہ میں ہی نماز مغرب ادا کی اور ادارے کی کامیابی کیساتھ ساتھ عالم اسلام اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔



