بلوچستان

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 افراد کی ہلاکت اور پاک بحریہ کے بیس

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 افراد کی ہلاکت اور پاک بحریہ کے بیس پر حملہ کی مذمت

چینی انجینئرز کو نشانہ بنانے کا مقصد پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے:گفتگو

بلوچستان کا امن خراب کرنے میں بھارتی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا،حکومت ناراض بلوچوں سے بھی بات کرے:چیئرمین

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 افراد کی ہلاکت اور پاک بحریہ کے بیس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی انجینئرز کو نشانہ بنانے کا مقصد پاک چین دوستی کو خراب اور پاکستان کو غیر ملکیوں کیلئے غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کی گھناونی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے،بلوچستان کا امن سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا یے اور اس میں بھارت کا کردار کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونک ماضی میں بھی وہ اسی طرح کی کارروائیوں کے ذریعے ملکی امن خراب کرنے کی کوششوں میں ملوث رہا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت ناراض بلوچوں سے بھی بات کرے تاکہ وہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بنتے ہوئے اپنوں کا خون نہ بہائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی بھارت کی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوپائے اس حوالے سے اسے ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You