
جہلم : ایس ایچ او صدر نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار، آلہ ضرب اسلحہ ناجائز برآمد،
صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عثمان فرید کو گرفتار کر لیا،
مجرم سے دوران وقوعہ استعمال ہونے والا آلہ ضرب پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،
مجرم عثمان فرید اقدام قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے صدر پولیس کو مطلوب تھا،
مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،
حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف اسپیشل کیمپین جاری ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



