کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان اعجاز احمد قریشی کی خصوصی
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر، ایڈوائزر محتسب اعلیٰ سید ذاکر حسین نے اپنے پی ایس محمد متین بیگ و دیگر افسران کے ساتھہ، عوامی مرکز کراچی میں ای او بی آئی دفتر کا معائنہ کیا، اپنے معائنہ کے دوران وہاں پر موجود ضعیف العمر پینشنرز سے ملاقات کی اور موقع پر ہی ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید احمد شیخ اور فوکل پرسن شاہد احمد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں دفتر کے افسران سے مشاورت کیلئے ملاقات کی اور انہیں بہتر سے بہتر خدمات پیش کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پینشنرز حضرات کی عمریں ساٹھ سال سے تجاوز ہوتی ھیں اس ضعیف عمری کے سبب دفتری چکر لگانا اور بار بار سفر کرنا نہ صرف مشکل بلکہ انتہائی تکلیف دہ ثابت ھوتا ھے ان بزرگوں کو جس قدر راحت و سہولت پہنچائیں گے یہ سب عمل نیکی میں شمار کیا جائیگا اور نیکی کا صلحہ رب کے ہاں بہت عالیشان ھے۔



