پنڈدادنخان

پنڈدادنخان(عمران حیدرببلی سے) پیر سلطان فیاض الحسن آج کھیوڑہ کا دورہ کریں گے چیرمین آل

پنڈدادنخان(عمران حیدرببلی سے) پیر سلطان فیاض الحسن آج کھیوڑہ کا دورہ کریں گے
چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان کھیوڑہ میں مرزا اشفاق کے گھر قیام کریں گے

عظیم مذھبی سکالر چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان چیرمین حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری آج کھیوڑہ کا دورہ کریں گے کھیوڑہ نائب صدر حضرت سلطان باھو ٹرسٹ مرزا اشفاق احمد کے گھر نماز فجر پڑھائیں گے اور مختصر خطاب فرمائیں گے اس موقع پر تحصیل صدر حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل عبدالحفیظ ساقی نے ایک بیان میں کہا کہ چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری چوآ سیدن شاہ سے کھیوڑہ تشریف لائیں گے جہاں 29 فروری رات کو مرژا اشفاق احمد کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور صبح نماز فجر پڑھا کر مختصر خطاب کریں گے انہوں نے مریدین اور چاہنے والوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی کھیوڑہ قیام کے دوران چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان یونائیٹڈ سکول سسٹم اور مدرسہ فیضان باھو کے بارے میں بریفنگ لیں گے اور ہدایت جاری کریں گے یاد رھے 29 فروری بروز جمعرات پڈھ چوآ سیدن شاہ میں عشا کے بعد خطاب فرمائیں گے اس کے بعد کھیوڑہ روانہ ھوں گے/

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You