سندھ

جامعہ کراچی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہربل ڈرگس اینڈ کاسمیسیوٹیکلز کی ریسرچ لیب کا افتتاح

*جامعہ کراچی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہربل ڈرگس اینڈ کاسمیسیوٹیکلز کی ریسرچ لیب کا افتتاح*

*جدید مشینزسے آراستہ یہ لیب پانچ کروڑ کی لاگت سے تیارہوئی ہے*

کراچی ( رپورٹ : جاوید صدیقی ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ مسائل کو حل کے لئے نالج ناگزیر ہے، تعلیم پر سرمایہ کاری کئے بغیر ہم نہ تو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے مسائل خود حل کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صرف بلڈنگ کافی نہیں بلکہ اساتذہ، لائبریری اور تحقیقی لیب ضروری ہے۔ ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں تعلیم شامل ہی نہیں ہے جس کے نتائج آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہم جامعات پر سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں لیکن ان سے بہترین تحقیق کی توقع کرتے ہیں۔ مغرب اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی بڑی وجہ تعلیم پر سرمایہ کاری اور تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں تعلیم کے لئے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف بجٹ میں بھی تواتر کے ساتھ کمی کی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے نئے بلاک میں طب نبوی کے نام سے ہربل ڈرگس ریسرچ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہربل ڈرگس اینڈ کاسمیسیوٹیکلز کی جدید مشینوں سے آراستہ ریسرچ لیب پانچ کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔ لیب کا افتتاح وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی اور چیئرمین نازو گروپ نسیم الدین مرزا نے کیا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ باہر کے ممالک میں ہربل پر تیزی سے کام ہورہا ہے حضرت محمد ﷺ کے نام پر لیب کا افتتاح ہوا ہے جو عالم انسانیت کے عظیم ترین لیڈر ہیں اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس لیب سے طلبہ کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نسیم الدین مرزا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس لیب کو قائم کرنے میں ہماری مدد کی۔ اس موقع پر رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید نے کہا کہ اس لیب کو بنانے کا مقصد طلبہ کو قدرتی جڑی بوٹیوں سے اپنی کاسمیٹکس اشیاء بنانے اور تجربات و تحقیق کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی لیب قائم کی گئی ہے جس میں تحقیق کے طلبہ اس لیب کے ذریعے کاسمیٹکس اور ہربل میڈیسن بنائیں گے طلبہ کیلئے جتنی بھی بنیادی مشینری ہمیں درکار ہے اس میں سے تقریبا ساٹھ فیصد اس وقت اس لیب میں موجود ہیں اور بائیس دنوں میں لیب مکمل فعال کردی جائے گی۔ اس موقع پر باصر زیدی نے کہا کہ نہ صرف جامعہ کے طلبہ بلکہ کسی بھی جامعہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ ہربل میں تجربہ حاصل کرے۔ طلبہ کو چاہئے کہ مزید تحقیق اور ہربل میڈیسن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کریں دیگر مقررین نے کہا کچھ بیماریوں کیلئے جڑی بوٹیوں کی ادویات بہت فائدہ مند ہوتی ہیں موجودہ نسل کے پاس زندہ رہنے کیلئے ان کا اپنا دواؤں کا نظام ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You