
پولیس خدمت مرکز جہلم کی اہم کاروائی، کار کی ویریفیکیشن کرنے پر چوری شدہ کار قبضہ پولیس میں لے لی،ملزم گرفتار،
ملزم قیصر عباس چوری شدہ کار XLIکی ویری فیکیشن کروانے خدمت مرکز جہلم آیا،
دوران جانچ پڑتال کار چوری کی ثابت ہونے پر ملزم اور کار کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،
کار ضلع جھنگ کے تھانہ کوتوالی میں سال 2016 کے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھی جو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جھنگ پولیس کے حوالے کی جائے گی،
شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی پولیس خدمت مرکز کے عملہ کو اچھی کارکردگی پر شاباش



