کراچی پریس کلب میں 14 سال سے ڈیموکریٹس کی خدمات

*کراچی پریس کلب میں 14 سال سے ڈیموکریٹس کی خدمات*
*دی ڈیموکریٹس کراچی پریس کلب کے ممبران کا پسندیدہ اور منتخب پینل*
*سینئر جرنلسٹ اور ممبر کراچی پریس کلب جاوید صدیقی سے ملاقات*
*ممبران کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے آفیشل واٹس اپ گروپ بنادیئے گئے*
*ھماری خدمات ہر ممبر کیلئے ہمہ وقت رہتی ھیں*
*ھم مثبت سوچ اور خدمت کیساتھ آگے بڑھتے رہینگے، شعیب احمد خان*
*ممبران کا پر خلوص تعاون اور سچی محبت ھمارا حوصلہ بڑھاتی ھے، سیکریٹری کے پی سی شعیب خان*
کراچی ( اسٹاف رپوٹ ) کراچی پریس کلب کے پینل دی ڈیموکریٹس سے چودہ سال سے کامیاب ھونے والے سیکریٹری سمیت دیگر عہدیدار و کمیٹیز کے اراکین نے ہمیشہ اپنے اپنے ادوار میں نت نئے امور سر انجام دیئے ھیں اسی سبب دی ڈیموکریٹس پینل کراچی پریس کلب کے ممبران کا پسندیدہ اور منتخب پینل بن چکا ھے، اس سال دوبارہ کامیاب ھونے والے سیکریٹری کی حیثیت سے شعیب احمد خان نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ اور ممبر کراچی پریس کلب جاوید صدیقی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اس ماہ سے تمام ممبران کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے آفیشل واٹس اپ گروپ بنادیئے گئے ھیں جنھیں وہ خود اور صدر پریس کلب سعید سربازی ایڈمن کے طور پر دیکھ رھے ہیں تاکہ کوئی ایک بھی ممبر اس طریق سے محروم نہ رہ جائے اور انھوں نے مزید بتایا کہ کے پی سی ڈیجیٹل پورٹل اپلیکیشن جو گزشتہ سال لاؤنچ کی گئی تھی وہ بھی ساتھ ساتھ متحرک رہیگیّ، انھوں نے جاوید صدیقی کو بتایا کہ ھماری خدمات ہر ممبر کیلئے ہمہ وقت رہتی ھیں ھم مثبت سوچ اور خدمت کیساتھ آگے بڑھتے رہینگے، ممبران کا پر خلوص تعاون اور سچی محبت ھمارا حوصلہ بڑھاتی ھے۔



