اہم خبریںسندھ

گورنر شپ ہمارا حق، دستبردار نہیں ہوں گے: ایم کیو ایم نے واضح کردیا

گورنر شپ ہمارا حق، دستبردار نہیں ہوں گے: ایم کیو ایم نے واضح کردیا۔

ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔ایم کیو ایم

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے  معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر دیا۔ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (نٌ) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You