اہم خبریںجہلم

ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید احمد کا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کالا گوجراں کا وزٹ

*ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید احمد کا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کالا گوجراں کا وزٹ*

ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید احمد نے گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجرا ں سکول کو وزٹ کیا انہوں نے مارننگ اسمبلی کا معائنہ کیا اساتذہ اور سٹاف کی حاضری چیک کی سکول پہنچنے پر ادارہ ہذا سے ہیڈ ماسٹر اشتیاق احمد کیانی،سینیر کلرک ضمیر بٹ ،جبران احمد سینیئر سائنس ٹیچر ،مظہر اقبال سینیئر ٹیچر ،عدیل احمد کمپیوٹر ٹیچر ،چوہدری محمد کلیم سینئر ٹیچر ،یاسر خان لودھی سینیئر سائنس ٹیچر ،انور سہیل جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ ضلع جہلم اور چوہدری وحید حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب نے ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید کو ویلکم کیا اور پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے ۔
بعد اذاں مارننگ اسمبلی میں طلباء سے اپنے خطاب میں انہوں نے سربراہ ادارہ اشتیاق احمد کیانی کے ویژن اور مینجمنٹ کی تعریف کی ،طلباء کے ڈسپلن اور مناسب یونیفارم کے ساتھ ان کے اچھے نظم اور ضبط پر سٹاف اور طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ،بہترین صفائی اور اور سٹاف کی مکمل حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کلاسز کی وزٹ کے دوران طلباء کی نوٹ بکس کا مشاہدہ کیا اور طلباء سے سوالات بھی پوچھے جن کا طلباء نے بڑے اعتماد کے ساتھ جوابات دیے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You