
قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص خواتین، اقلیتی نشستوں پر نام فائنل۔ایم کیو ایم پاکستان
سندھ اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما اور سنجے پروانی ہونگے، قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی چار خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصار، اور فرزانہ سعید ہونگی
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو خواتین کی سات مخصوص نشستیں ملے گی، صوبائی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں 2 اقلیتی نشستیں آئی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کےذرائع کے مطابق ان خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے صوفیہ سعید ایڈووکیٹ، فرح سہیل، قراة العین اور بلقیس مختار شامل ہیں، فوزیہ حمید، مسرت جبین اور افشاں قمبر بھی ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشستوں پر صوبائی اسمبلی کا حصہ ہونگی۔زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما اور سنجے پروانی ہونگے،قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی چار خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصار اور فرزانہ سعید ہونگی۔زرائع مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مخصوص خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ناموں کی توثیق کردی ہے۔



