بلوچستان

تل جو کہ ایک روغنی بیچ ہے موسم سرما میں خشک میوہ جات کے طور پر ہمارے ہاں زمانہ قدیم

تل ——–غذا بھی اور دوا بھی
حکیم حارث نسیم سوہدروی
harrismalik070@gmail.com

تل جو کہ ایک روغنی بیچ ہے موسم سرما میں خشک میوہ جات کے طور پر ہمارے ہاں زمانہ قدیم سے ہی بڑی رغبت سے استعمال ہوتا ہے -سردیوں کے موسم میں تل اور گڑ کے لڈو ریوڑیاں اور اورگزگ کی صورت میں کھاے جاتے ہیں لذت کے ساتھ یہ بہترین غذائیت اور دوا بھی ہیں- تل میں پاے جانے والے خواص گوشت کا متبادل سمجھے جاتے ہیں تل کو فارسی یا زبان طب میں کنجد اور انگریزی میں SESAMUM INDICUM کہتے ہیں
تل کی تین اقسام ہیں تل سفید ،تل سیاہ اور تل سرخ مگر ہمارے ہاں زیادہ تر تل سفید استعمال ہوتے ہیں تل ساری دنیا میں ہوتے ہیں امریکہ، چین، جاپان، اٹلی ،ہندوستان اور پاکستان میں بہت زیادہ ہوتا ہے تل اپنی دوائی خصوصیات کے باعث طب یونانی /مشرقی کی ادویہ میں بھی مستعمل ہیں جدید تحقیقات کے مطابق تل میں حیاتین، میگنشم، فاسفورس، تانبا، زنک ،ریشہ اور تھایامین کے اجزا موجود ہوتے ہیں اور اس میں
لحمیات 23 فی صد
کاربوہائیڈریٹس 18 فی صد
نشاستہ 4 فی صد
دیگر اجزا 4-8 فی صد
پاے جاتے ہیں -تل جسم کوجلد ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے اور جسم کے خلیوں اور بافتوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جسمانی اعصاب کے لئے بہت مفید ہیں ذیابیطس شوگر ،ہائی بلڈ پریشر، سرطان، ہڈیوں کی کمزوری، دل کے امراض اور جلد کے لیے بہت موثر اور موزوں ہوتے ہیں اج کل ذہنی دباو اور اعصابی تناو سب سے بڑا مسئلہ صحت ہے ان کے لئے قدرت کی یہ نعمت ایک عمدہ ٹانک کا درجہ رکھتی ہے اور ایسے افراد کو سردیوں کے دنوں میں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے سردیوں کے ایام میں عام طور پر بڑی عمر کے افراد کو پیشاب کثرت سے اتا ہے اور رات کو کئی دفعہ اٹھنا پڑتا ہے جس سے نیند کا سلسلہ خراب ہو جاتا ہے اس طرح بعض نو عمر بچے بھی پیشاب زیادہ کرتے ہیں اور بعض تو رات کو بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ایسے افراد قدرت کی اس موسم میں اس نعمت سے روزانہ صبح شام آدھ آدھ چمچہ چاے والا کھا کر اس مرض سے بچاﺅ کر سکتے ہیں
تلوں کا تیل غذاؤں میں استعمال ہوتا ہے اور طب یونانی/ مشرقی کی ادویہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس تیل کی اہم خوبی یہ بھی ہے کہ یہ طویل عرصہ تک خراب نہیں ہوتا- تلوں میں تیل بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور غیر سیر شدہ ہوتا ہے یہ تیل جلد کے لیے بہت مفید ہے اور اسے خراب ہونے سے مخفوظ رکھتا ہے تل کا تیل صحت کے لیے فائدہ مند ہے تل کا تیل کئی امراض سے بچاتا ہے تلوں کا تیل آنٹی اکیسڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے تل بواسیر کے مرض میں فائدہ دیتا ہے بواسیر کے مریض انہیں پانی کے ساتھ گرانیڈ کر کے کھایا کریں جن کو خون کی کمی ہو ان کے لیے تل مفید و موثر ہیں تل اور السی کے بیچ 3-3 گرام لے کر ان میں شہد ایک چمچہ ملا کر کھانا کھانسی میں مفید ہے- تل کھانے سے جسم میں سردی کے اثرات کم ہوتے ہیں
تل دن میں دو بار نیم گرم پانی سے کھانے سے خواتین میں ایام کے دوران ہونے والے درد میں مفید ہے-
تل ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں –
تل نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں –
تل میں فائبر کی وجہ سے قبض کشا ہوتے ہیں
تل بالوں کی صحت کے لئے مفید ہیں
تلوں کا استعمال پھپھڑوں اور کھانس کے لئے مفید ہے تلوں کا استعمال جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے –
تل انسانی جسم اور دماغ دونوں کو صحت مند رکھتا ہیں
تل ہر عمر کے فرد کے لیے یکساں فائدہ مند ہیں-
تل کا استعمال جسم کو موٹا کرتا ہے
ہلکہ بھنے ہوے تلوں کو سبز دھنیا، پودینہ سبز ،مرچ، لہسن اور بھنے ہوے سفید زیرے اور نمک کے ساتھ پیس کر لیموں کا رس ملا کر پینا ایک بہترین مزیدار چٹنی ہے جو باجرہ، مکئ اور چنے کی روئی سے بہت لذت دیتی اور صحت کے لئے موثر ہے-
تلوں کے شیرے کو پانی میں پیس کر پینا معدہ کی تیزابیت میں مفید ہے-
جدید تحقیقات نے بھی تلوں کو غذائی اجزاء سے بھرپور اور نظام ہضم کے لئے مفید اور موثر قرار دیا ہے –
تل کے پودے کے پتے اور پھول بھی مفید ہیں-
تلوں کا تیل بالوں کی افزائش میں موثر ہے –
تل ضرور کھائیے مگر اعتدال اور توازن سے ان کی زیادہ استعمال سے مسائل صحت جنم لے سکتے ہیں-

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You