بلوچستان

الیکشن ضرور ہونگے، کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔جان اچکزئی

الیکشن ضرور ہونگے، کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔جان اچکزئی

عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں ملک کو آگے لے جانے کیلئے الیکشن بہت ضروری ہیں۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے، اس کیلئے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مچھ میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان میں جلسے کرچکے ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے پر امیدواروں کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو خوب متحرک کیا ہے.انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں، ملک کو آگے لے جانے کے لئے الیکشن بہت ضروری ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے 18 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے،ان پر فول پروف سکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ سٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You