الشریف فاؤنڈیشن پاکستان فلاحی کاموں میں پیش پیش

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان فلاحی کاموں میں پیش پیش
الاتحاد راشدی ویلفیئر ٹرسٹ اور( الشریف فاؤنڈیشن پاکستان) کے زیر اہتمام گزشتہ روز فری ائی میڈیکل کیمپ کاانقعاد
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)



االاتحاد راشدی ویلفیئر ٹرسٹ اور( الشریف فاؤنڈیشن پاکستان) کے زیر اہتمام گزشتہ روز فری ائی میڈیکل کیمپ پاکستان ہومز و راشدی گوٹھ میں منعقد ہوا کیمپ میں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال ارائیں نے اپنے وفد کے ہمراہ جنرل سیکریٹری بھٹای آباد مہر جاوید اقبال ،کواڑڈینیٹر محمد اجمل ارائیں،محمد واثق میڈیا کوارڈینیٹر اور یوتھ پریزیڈنٹ محمد اسفار پرویز کے ساتھ شرکت کی ۔جس کا افتتاح مہمان خصوصی امیدوار ممبر قومی اسمبلی جناب زرتاش ملک اعوان نے کیا۔اس موقع پر زرتاش ملک صاحب نے الاتحاد راشدی ویلفیئر ٹرسٹ اور ( الشریف فاؤنڈیشن پاکستان) کی طرف سے علاقے کے عوام کے لیے فری ائی میڈیکل کیمپ صبح 11:00 بجے سے لے کے شام 5:00 بجے تک لگایا جس میں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ فری ادویات دینے اور فری آپریشن کروانے پر مبارکباد دی اور خدمات کو سراتے ہوئے ۔علاقے کی عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا علاقہ موزیزین نے میڈیکل کیمپ کو عوام کے لیے اس مہنگائی کے دور میں لگانے پر الاتحاد کے چیئرمین رانا سلیم ۔صدر سید مزرق حسین شاہ گیلانی اور ارگنائزنگ کمیٹی کے ایڈوکیٹ علی ۔الیاس جٹ ۔قاری فیصل اور ان کی ٹیم اور الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔



