سندھ

این اے 2333ور 234 سے آزاد امیدوار معروف عوام دوست مزدور پرور صنعتکار فراز الرحمان نے کورنگی

این اے 2333ور 234 سے آزاد امیدوار معروف عوام دوست مزدور پرور صنعتکار فراز الرحمان نے کورنگی میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

این اے 2333ور 234 سے آزاد امیدوار معروف عوام دوست مزدور پرور صنعتکار فراز الرحمان نے کورنگی میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا کورنگی کے سینکڑوں افراد رضاکارانہ طور پر ان کی انتخابی مہم میں شریک ہوگیے فراز الرحمان کی سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ کورنگی میں پرجوش اینٹری پر سیاسی جماعتوں کے امیدوار پریشان ہوگیے آزاد امیدوار فراز الرحمان نے کورنگی پریس کلب میں صحافیوں سے بھی ملے اور اپنے انتخابی منشور بارے تفصیل سے اگاہ کیا اور ملک کو درپیش معاشی بحران جان لیوا مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کرنے ہوۓ ان سنجیدہ مسائل کے حل کیلئے اپنا پروگرام پیش کیا فراز الرحمان نے کہا کہ کورنگی کے صنعتی زون کو چلانے میں کورنگی کے محنت کشوں کا کردار بہت اہم ہے میری کوشش رہی ہے کہ کورنگی زون میں کوئی صنعت کار کسی محنت کو بلاجواز بیروزگار نہ کرے تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں اب میں نے کورنگی کے عوام کے سامنے خود کو پیش کیا ہے میں کسی سیاسی پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے امیدوار نہیں ہوں بلکہ کورنگی کے عوام کا امیدوار ہوں میرا پلیٹ فارم کورنگی کے عوام ہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ کورنگی کی ترقی اور خوشحالی کا مقدمہ کامیابی حاصل کرکے قومی اسمبلی میں پیش کروں گا کورنگی کے بیروزگار نوجوانوں کو صنعتی زون میں ملازمتیں دلاؤں گا فراز الرحمان نے کہا عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا، فراز الرحمان نےکارنر مٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ بحیثیت صدر کاٹی صنعتکاروں کو درپیش ان کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے میں نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے حل کے لئے اقدامات کئے ، اور اس ہی خدمت کے مشن کے تحت اس کارِ خیر کو آگے بڑھاتے ہوئے حلقہ 233 اور 234میں عوام کے بنیادی مسائل ، مہنگائی ، روڈو ں کی خستہ حالی، امن وا مان کی بہتری اور انفرااسٹرکچر سمیت دیگر درپیش مسائل کو متعلقہ اداروں سے حل کرانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو بطور کاروبار نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے جزبے کے تحت سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے، کیونکہ خلق خدا کی خدمت سے ہی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے عوام سے خطاب میں مزید کہا کہ انتخابی عمل ہر ووٹر کے لئے ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ ہر اہل شہری کو اپنے نمائندوں کے انتخاب میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔فراز الرحمان نے کہا کہ کورنگی میں واقع صنعتوں میں زیادہ تر محنت کشوں کا تعلق چونکہ کراچی سے ہے اس لئے میں ان کے روزمرہ کے مسائل اور درپیش مشکلات سے بھی واقف ہوں، اس لئے میں میری حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ موجودہ درپیش مسائل اور مہنگائی سے غریب آدمی کو چھٹکارا دلاؤں۔فراز الرحمان نے کہا کہ میرا مشن حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے اور میرا مشن ہر بےروزگار نوجوان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس پر آنچ نہ آئے اور وہ شخص اپنے گھر کی کفالت بہترین انداز میں کرے۔اس موقع پر حلقہ کے علاقہ مکین نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You