سندھ

الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا

الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا

کراچی : (رپورٹ: عاصم ارائیں جہلمی)

الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد الشریف فاؤنڈیشن کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی کے زیر نگرانی میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے سینئر ڈاکٹر محمد فیصل ظریف اور ماہر ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم نے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد قباء مسجد اردو نگر ملیر کراچی میں کیا گیا ۔جس میں آنکھوں کے مریض جس میں سینکڑوں مرد خواتین کو مفت چیکپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔ اور 20 سے زائد موتیے کے آپریشن مفت کروائے گئے ۔اس ایک دن کے فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا اور الشریف فاؤنڈیشن کے بے لوث کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔الشریف فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کی طرف سے متعدد فلاحی منصوبہ جات پر فری خدمات کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری و ساری ہے۔ جس میں خواتین کے لئے سلائی سکول،نوجوانوں کے لئے کمپیوٹر کورسز، فری میڈیکل ڈسپنسری، اور دیگر منصوبوں پر زور و شور سےعوامی خدمت کا کام جاری ہیے۔ اہل ثروت احباب سے اپیل ہیے کہ الشریف فاؤنڈیشن سے بھرپور مالی تعاون فرما کر مستحقین کی مدد کریں ۔الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ایسے بےشمار رفاحی اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔انہوں نے مخیر احباب سے اپیل کی کہ الشریف فاؤنڈیشن سے مالی تعاون جاری رکھیں تاکہ انسانی بھلائی کے کام بلا تعطل جاری رہیں۔ملیر کے سیاسی، سماجی حلقوں نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہیے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال أرائیں نے ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی اور ڈاکٹر فیصل ظریف،محمد افضل،محمد منصور اور تمام کارکنان کوجذبہ خیر سگالی اور دکھی انسانیت کی خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیمپ میں آنے والے لوگوں نے اور الشریف فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور الشریف فاؤنڈیشن مختلف شعبہ جات میں دکھ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں سلائی کڑھائی سینٹر،بیوٹی پارلر سینٹر،ووکیشنل سینٹر،میڈیکل لیب،ٹیلرنگ اسکول،شعبہ روزگار،دسترخوان،اجتماعی شادیاں،ماہانہ راشن تقسیم،کفالت اسکیم،شعبہ ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You