سندھ

مزدور دوست بڑے صنعتکار فراز الرحمان کی کورنگی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں بڑی اینٹری

مزدور دوست بڑے صنعتکار فراز الرحمان کی کورنگی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں بڑی اینٹری

ملک کی خدمت اور جزبے کے تحت سیاست میں قدم رکھا ہے، فراز الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹ)
ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے اور لیب ٹاپ کا انتخابی نشان ملنے کے بعدکراچی میں واقع کورنگی کی قومی اسمبلی کے حلقہ NA_233 اور حلقہ NA_234 سے معروف بزنس لیڈر، کاٹی کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی صدر فراز الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد فراز الرحمان نے ملاقات کے لئے آنے والے تاجر و صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ ہی ملک کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے اور یہ سب کچھ جب ہی ممکن ہے کہ سب مل کر کام کریں، خواہش ہے کہ سب مل بیٹھ کر ملک کے لئے خوشحالی اور معیشت کو درست سمت پر لائیں۔سابق صدر کاٹی نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس ہی جزبے کے تحت وہ سیاست میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر طبقہ فکر خصوصاً غریب عوام اورانڈسٹریلسٹ میں ناامیدی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے ، میری کوشش ہوگی کہ عوام کو اناامیدی کے خوف سے چھٹکارا دلاؤں۔فراز الرحمان نے مزید کہا کہ قوم کے پاس بہترین موقع ہے کہ نئے سال میں ہونے والے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے کر قومی جزبہ اورملک کی خدمت رکھنے والے افراد کو کامیاب کراکرایوانوں میں پہنچائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے بنیادی مسائل کو حل کیا جاسکے اور مہنگائی کی شرح کو نیچے لایا جاسکے۔فراز الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی میں محنت کش بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں جن کے خون پسینے سے صنعتیں چل رہی ہیں اور ایکسپورٹ سے کثیر زر مبادلہ ملک کو حاصل ہورہا ہے مگر مہنگائی سے محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے مہنگی بجلی مہنگی ترین گیس اور ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا فراز الرحمان نے کہا محنت خوشحال ہو گا اور روزگار کا تحفظ ہو گا تو مزدور بھرپور محنت کرے گا ملکی معیشَت کو عروج ملے گا انہوں نے کہا کہ بطور صنعت کار اور ملک کے سب سے بڑے صنعتی اور تجارتی زون کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ صنعتکاروں کو تجاویز دیں کہ انڈسٹری مزدور کے فیئر پرائیس شاپس قائم کریں آٹا چینی گھی دالیں سستے داموں فراہم کی جائیں صنعتکار برادری میری اس تجویز پر عمل پیرا ہو رہی ہے فراز الرحمان نے کہا کہ کورنگی سے قومی اسمبلی کے حلقوں NA233 اور NA234 سے آزادامیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی کے یہ دونوں حلقے کاٹی کے محنت کش آبادیوں پر مشتمل ہیں ان محنت کشوں کے مینڈیٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور منتخب ہوکر قومی اسمبلی کے ایوان میں پاکستان پرست محنت کش اور صنعتکار دوست ترقی پسند سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی استحکام اور عوام کی خوشحالی کی آواز بنوں گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You