اہم خبریںجہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں 8 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 372 افراد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں 8 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 372 افراد کو ریسکیو کیا۔ جبکہ مختلف ایمرجینسیز میں 10 افراد کی اموات ہوئیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

جنوری 2024 کے ابتدائی سات دنوں میں 44 روڈ ٹریفک کے حادثات پیش آئے۔

جنوری کے ابتدائی ہفتہ میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 389 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جن پر بروقت رسپانس کیاگیا۔
ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 372 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبئ امداد فراہم کرنے کے بعد 291 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جن 389 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا گیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 44 تھی، میڈیکل ایمرجینسیز کی تعداد 301 تھیں, اونچائی سے گرنے کی 10,آگ لگنے کی 03 اور متفرق ایمرجینسیز کی تعداد 32 تھی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے عوام الناس کے لیے اگاہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شدید دھند کے موسم میں دوران ڈرائیونگ احتیاط کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You