اہم خبریںپنڈدادنخان
جہلم : پکار 15 کال پر ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ

جہلم : پکار 15 کال پر ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،
پنڈدادنخان پولیس کو پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ شہری کو ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے،
جس پر ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کی شناخت شعیب افضل اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
ملزم شعیب افضل سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیے گئے ہیں،
ملزمان نے میرے بیٹے کو مارنے کی غرض سے فائر کیے جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا، مدعی مقدمہ
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ



