امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔
یاد رہے کہ مرحومہ عارضہ قلب آپریشن کے بعد مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی چھوٹی ہمشیرہ بدھ و جمعرات کی درمیانی شب انتقال کرگئیں۔مرحومہ عارضہ قلب کے آپریشن کے بعد مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج جمعرات کو بعد نماز ظہر(سوا ایک بجے) مسجد عبدالعزیز کھڈہ مارکیٹ خیابان مجاہد فیز 5 ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ ، اسداللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،علامہ حزب اللہ جکھرو سمیت دیگر نے محمد حسین محنتی سے ہمشیرہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔



