جناح نے 7دہائیا ں قبل امت مسلمہ کو اسرائیلی غاصب ریاست کے عزائم بارے آگاہ کیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات کی،ترجمان
اسرائیل کو تسلیم کرنے کاتصور تو کیا سوچنا بھی عبث ہے بلکہ یہ اقدام مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی نفی کے مترادف ہوگا، علامہ سید ساجد علی نقوی
جناح نے 7دہائیا ں قبل امت مسلمہ کو اسرائیلی غاصب ریاست کے عزائم بارے آگاہ کیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات کی اس مو قع پر علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کا واضح فرمان ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کے مترادف ہے پاکستان نے روز اول سے واضح، دوٹوک اور غیر مبہم موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے جوبابائے قوم کے فرمودات کی روشنی میں بالکل واضح انداز میں ہر دور میں ریاست پاکستان اور عوام پاکستان کی رہنمائی کرتا رہے گاانہوں نے بابائے قوم کے الفاظ دہراتے ہوئے حضرت قائد اعظم نے عالم اسلام اور باالخصوص عربوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے ڈٹ جائیں اور خبردار ایک یہودی کو بھی فلسطین میں داخل نہ ہونے دیں یہ امت کے قلب میں خنجر گھسایاگیا ہے یہ ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگابانی پاکستان نے خود عربوں کو کہاکہ اپنے حقوق کیلئے ڈٹ جائیں مگر افسوس آج دنیا انبیا ء کی سرزمین اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت و تحفظ کی بجائے اپنے مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں، اب تک مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جتنے بھی معاہدے ہوئے ان میں اس سرزمین کے اصل وارثوں کے حقوق کو نظر انداز کردیاگیا۔



