MIA-AMCC کے قیام کا مقصد پاکستان میں ثالثی کو فروغ دینا ہے،محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ

MIA-AMCCکے زیر اہتمام سیمینار
سندھ ہائی کورٹ نے نیوانیکسی بلڈنگ میں میڈیشن سینٹر کا قیام کیا ہے ،چیف جسٹس سندھ عقیل احمد عباسی
MIA-AMCC
کے قیام کا مقصد پاکستان میں ثالثی کو فروغ دینا ہے،محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
ایم آئی اے آربیٹریشن میڈیشن اینڈ کینسلیشن سینٹرنے 22دسمبر 2023کو نئے بار روم، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کراچی میں "Harnessing the Power of Mediation & Fostering Collaborative Solutions for Organizations”کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں چیف جسٹس آف سندھ جسٹس عقیل احمد عباسی بطور مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان اور ججز، تجارتی تنظیموں کے ممبرز، بینکرز اور بار کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ تلاوت کے بعد۔ ایم آئی اے-اے ایم سی سی کے سی ای او محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے ثالثی کی اہمیت کو واضح کیا کہ MIA-AMCCکے قیام کا مقصد پاکستان میں ثالثی کو فروغ دینا ہے، میڈیشن کا مقصد ایک لچکدار عمل ہے جو رازداری سے کیا جاتا ہے جس میں ایک غیر جانبدار شخص تنازعات یا اختلاف کے مذاکراتی معاہدے کی طرف کام کرنے میں فریقین کی فعال طور پر مدد کرتا ہے، جس میں فریقین کو حل کرنے کے فیصلے اور حل کی شرائط پر حتمی کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ ، MIA-AMCCمالیاتی ادارے اور دیگر تنظیموں اور کارپوریشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ MIA-AMCCپاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ثالثی اور میڈیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور برطانیہ میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ میڈیٹرز ٹریننگ کی رجسٹریشن اور اس کے اخراجات بیرون ممالک سے تقریباً25 لاکھ کے قریب پڑتی ہے جوکہ بہت مہنگی ہے اور ہر کوئی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی بیرون ملک جا سکتا ہے، اس لیے MIA-AMCC پاکستان میں میڈیٹرز ٹریننگ کورس شروع کر رہاہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائیگا اس کا پہلا سیشن MIA-AMCC ایشین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (AIADR)ملائیشیا کے تعاون سے کراچی میں منعقد کررہا ہے ۔سیمینار میں چیف جسٹس آف سندھ عقیل احمد عباسی نے MIA-AMCCکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے نیوانیکسی بلڈنگ میں بھی میڈیشن سینٹر کا قیام کیا گیا ہے جس میں میڈیشن کا عمل جاری ہے جوکہ ان کے مقرر کردہ میڈیٹرز کے ذریعے نمٹائے جارہا ہے ۔آخر میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ریحان عزیز ملک اور اعزازی سیکرٹری بیرسٹر سرفراز علی میٹلو نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔



