اہم خبریںپنجاب

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات حاصل کرلیے

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات حاصل کرلیے۔

چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے۔ذرائع کابتانا ہے کہ چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You