سندھ

مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی خالدمقبول صدیقی کی رہائش گاہ آمد غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان

مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی خالدمقبول صدیقی کی رہائش گاہ آمد غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی: رپورٹ:عاصم ارائیں جہلم
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر آمد۔ وفد میں مرکزی مسلم لیگ نائب صدر فیصل ندیم، صدر بلوچستان میر حضور بخش، صدر کراچی ندیم اعوان و دیگر شریک تھے۔وفد نے خالد مقبول صدیقی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا ۔غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔تعزییت کے موقع پر وفد نےمرحومہ کے لیے دعا مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You