
پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل۔
غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
سندھ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔دوسری جانب بشیر میمن کا کہنا تھا کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نواب شاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔غلام رسول انڑ ضلع نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے تاہم اب انھوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردارعاشق گوپانگ اور سردارعامرطلال گوپانگ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔دونوں رہنماؤں نےشہبازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔



