جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،03 منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،مجموعی طور پر 03 کلو 150 گرام چرس،04 کپی شراب برآمد،
پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش ملزمان شجر عباس اور قمر زمان کو گرفتار کرلیا،
ملزم شجر عباس سے 01کلو400 گرام چرس اور ملزم قمر زمان سے550 گرام چرس برآمد کر لی گئی،
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےملزم محمد نوشروان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1200 گرام چرس برآمد کر لی گئی،
ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد سلمان کو گرفتار کیا،
ملزم سے 04 کپی شراب برآمد کر لی گئی،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



