اہم خبریںپنجاب

ڈیڈلائن کے بعدغیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا: پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت نے مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو اس حوالے سے ضروری اہداف سونپ دیئے گئے، اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You