
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے فراڈ کے جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم عبدالجبار کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کے خلاف ناروال پولیس کے تھانے میں مقدمہ درج تھا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان ایف آئی اے



