تھانہ منگلا کینٹ کی تاریخی کاررواٸی۔لاکھوں روپے کی مالیتی ہیروٸن برآمد

تھانہ منگلا کینٹ کی تاریخی کاررواٸی۔لاکھوں روپے کی مالیتی ہیروٸن برآمد۔
اے ایس آٸی راجہ تنویر و ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال افغان آباد سے 510 گرام ہیروٸن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل میاں عبدالجبار کی خصوصی ہدایات ،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ انسپکٹر ملک عرفان جیلانی کی زیرنگرانی اے ایس آٸی راجہ تنویر نے سال 2023 کی سب سے بڑی کارواٸی کرتے ھوٸے بدنام زمانہ منشیات فروش مرزا بلال ولد مرزا نعیم ساکن افغان آباد حال مقیم اقبال ٹاٶن دینہ کو اس وقت رنگے ھاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ اپنے مخصوص گاھکوں کو ہیروٸن فروخت کر رھا تھا۔گرفتاری پر ملزم سے ھیروٸن 510 گرام برآمد کرلی گٸی۔اے ایس آٸی راجہ تنویر نے ملزم بلال کیخلاف انسداد منشیات کی سب سے سنگین ترین دفعہ ناٸن D کے تحت مقدمہ نمبر 240/23 درج کر لیا۔
عوامی و سماجی حلقوں کا اے ایس آٸی راجہ تنویر و ٹیم کو خراج تحسین جبکہ ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی جانب سے شاباش۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب




