اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ صاحب نے قتل کے مقدمہ نمبر 379/22 بجرم

جہلم پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ صاحب نے قتل کے مقدمہ نمبر 379/22 بجرم 412/396/302 ت پ تھانہ سول لائنز کا فیصلہ سنا دیا،

مجرمان محمد عثمان، آصف جاوید اور عامر شیروز روز نے ایک سال قبل مقتول محمد شفیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

مجرم محمد آصف جاوید کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ روبری کے جرم میں 10 سال قید معہ 50000 روپے، جبکہ مال مسروقہ کی برآمدگی پر 3 سال قید معہ 50000 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،

مجرم محمد عثمان کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ روبری کے جرم 10 سال قید معہ 50000 روپے جرمانہ، جبکہ مال مسروقہ کی برآمدگی پر 3 سال قید معہ 50000 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،

مجرم عامر شیروز روز کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 01 لاکھ جرمانہ جبکہ روبری کے جرم میں 10 سال قید معہ 50000 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا،

سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You