اہم خبریںکرائمز

پیمرا نے 11 مفرور اور اشتہاری افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 11 مفرور اور اشتہاری افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سیاستدان اور صحافی شامل ہیں، پیمرا نے 11 افراد کو الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق مفرور اور اشتہاری افراد کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سید اکبر حسین، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید، عادل فاروق راجہ، حیدر رضا مہدی، شاہین صہبائی، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

پیمرا کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ بالا افراد کی الیکٹرانک میڈیا پر کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان افراد کی کسی بھی خبر، رپورٹس، بیانات یا ٹکرز کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کو سنگین جرمانے کی تنبیہ کرتے ہوئے پیمرا نے معاملہ شکایات کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You