اہم خبریںجہلم

ایس ایچ او سٹی قمر سلطان کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 05 کروڑ مالیت کی بیس موبائل کی چوری کی واردات میں اہم پیشرفت، 03 مزید ملزمان

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد, ایس ایچ او سٹی قمر سلطان کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 05 کروڑ مالیت کی بیس موبائل کی چوری کی واردات میں اہم پیشرفت، 03 مزید ملزمان گرفتار،

ملزمان نے بیس موبائلز کی بڑی واردات کے علاؤہ رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،

جس پر ملزمان سے متعدد وارداتوں کی مسروقہ رقم تقریباً 1100000 روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،

تقریبا ایک ماہ قبل بیس موبائل پر چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں 05 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے،

جہلم پولیس نے محض 06 دنوں میں 100 فیصد برآمدگی کی اور ایک ملزمہ عابدہ پروین بھی گرفتار کی تھی،

بقیہ گرفتار ملزمان میں سلیمان، کاشف اور ملک طارق شامل ہیں،

وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع کا وزٹ کیا اور ملزمان گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے،

پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس استعمال کرکے ملزمان کو گرفتار لیا ہے،

عوام کی قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کا پولیس ٹیموں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You