سوھاوہ پریس کلب کے تمام عہدے داران و اراکین اور نیو ممبران کو ویلکم کے لئے بڑوں نے بڑا ھونے
ضیافتوں کا سلسلہ نہ تھما سوھاوہ پریس کلب کےسرپرست اعلیٰ راجہ محمد شیراز کیانی صاحب اور سید عنصر شاہ صاحب کی طرف سے عجوا ریسٹورنٹ گوجر خان پر کی گئی پُر تکلف ضیافت کا احوال
سوھاوہ پریس کلب کے تمام عہدے داران و اراکین اور نیو ممبران کو ویلکم کے لئے بڑوں نے بڑا ھونے کا ثبوت بہت ھی پیار سے دیا اور اک سنتِ نبوی کو زندہ کیا اور اس گروپ کے شایانِ شان شاندار ضیافت کا اہتمام کیا
*سرپرست اعلیٰ راجہ محمد شیراز کیانی صاحب* ملک پاکستان میں نہ ھو کر بھی یہاں ھونے کا ثبوت دیا اور یہ پیغام دیا کہ اس گروپ نے قلیل وقت میں سوھاوہ میں نہ صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنائی جس کا میں معترف ھوں اور مجھے خوشی ھے یہ گروپ سربراہ کے طور پر مجھے عزت دیتا ھے میں کوئی لالچ تو وابستہ نہیں رکھتا مگر اتنی خواہش ضرور ھے کہ یہ گروپ پھلے پھولے اور ترقی کرے اور خدمت خلق کرے لوگوں کے دلوں میں محبت پائے اور اپنا نام و مقام بنائے سوھاوہ و جہلم کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرے
*سرپرست سید عنصر شاہ صاحب*
کبھی ملکِ پاکستان اور کبھی دیار غیر میں ھو کر بھی اس گروپ کی مکمل حمایت و نگرانی کرتے ہوئے اس تسلی میں ہیں کہ درست اقدامات اور درست اور بروقت رپورٹنگ سے اس گروپ کے ممبران نے اپنی جگہ بنائی اور ان کی عزت کے ساتھ ساتھ ھماری عزت میں بھی اضافہ ھوا ھم ھر طرح کی خدمت کے لئے تیار ہیں وہ جانی ھو یا مالی سوھاوہ پریس کلب کی ٹیم کے منہ سے نکلے ھر لفظ کا پہرہ دینے کے لیے ھم ھر لمحہ تیار ہیں
*سید ضیاء الحسن چیرمین سوھاوہ پریس کلب*
ھم عہد کرتے ہیں اتفاق و اتحاد قائم رکھیں گے ان شاءاللہ
*بابر کیانی صدر سوھاوہ پریس کلب*
ھم اللّٰہ کی طرف سے دی گئی لکھنے کی طاقت و صلاحیت کا درست استعمال کریں گے اللّٰہ ھمارے کام میں برکت عطا فرمائے
اس پُر تکلف ضیافت سے لطف اندوز ہونے والوں میں سوھاوہ پریس کلب سے منسلک سرپرست سید عنصر شاہ،سید ضیاء الحسن چیرمین ،فیصل جنجوعہ وائس چیئرمین ،جمیل کیانی چیرمین مصالحتی کونسل ،بابرکیانی صدر،آصف کیانی جنرل سیکرٹری, حافظ یعقوب داتار جوائنٹ سیکرٹری ،سید اسد شاہ انفارمیشن سیکرٹری ممبر طارق محمود ،وقاص عارف کیانی ،عنصر کیانی،سیدفدا شاہ
اور لیگل ایڈوائزر راجہ ناصر کیانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ(سوھاوہ بار)
اور پیارے دوستوں میں شامل خالدبٹ،راجہ طالب،آصف بوبی
سوھاوہ پریس کلب کے تمام دوستوں نے عجوا ریسٹورنٹ پر آمد سے قبل سوھاوہ میں اپنے عزیز (ر) پروفیسر ساجد بخاری صاحب کی والدہ کی فاتحہ خوانی بھی کی اور خصوصی طور پرراجہ محمد شیراز کیانی صاحب اور سید عنصر شاہ صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ آپ دونوں احباب نے ہمیں اتنی محبتوں سے نوازا اور انگلینڈ سےراجہ محمد شیراز کیانی صاحب نے ھر ممبر سے بات بھی کی




