اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 کس

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 کس ملزمان سمیت 4 کس منشیات فروش ملزمان گرفتار


تفصیلات کے مطابق:

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر حسین ولد شبیر حسین ساکن علی پور سوہاوہ کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور 350 گرام چرس برآمد

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان (1)محمد رمضان ولد محمود ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز جبکہ (2)دانیال آصف ولد محمد آصف ساکن واڑہ بلند خان پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل نواز ولد محمد نواز ساکن کھائی کلیہ کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے خنجر دودھاری برآمد

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقاص مسیح ولد ریاض مسیح ساکن کرسچن کالونی جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شاذہیب ولد امان اللہ ساکن ضلع لوئر دیر کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد

تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم یوسف مسیح ولد مکھڑ مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 22 بوتلیں شراب برآمد

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You