
ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے لہذا سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے، جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری تلف کیا جائے۔ سرکاری دفاتر کی چھتوں سمیت کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، دفاتر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کروائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے، ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔



