پاکستانجہلم

محکمہ صحت جہلم کی عطائیوں کے خلاف کارروائی، 2 کلینکس سر بمہر کر دیے

محکمہ صحت جہلم کی عطائیوں کے خلاف کارروائی، 2 کلینکس سر بمہر کر دیے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان اور جہلم نے عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حیات ویلفیئر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلینک پی ڈی خان اور ڈینٹل کلینک بلال ٹاون کو سر بمہر کر دیا۔ کلینکس میں ڈاکٹر یا تربیت یافتہ سٹاف موجود نہیں تھا اور عطائی مریضوں کو چیک کر رہے تھے۔ دونوں کلینکس کے پاس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہونے کا ثبوت بھی موجود نہیں تھا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ عطائیوں کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رکھیں گے، عطائیوں کو سادہ لوح عوام کی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You