ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران کی الوداعی تقریب کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے پی اے محمد صغیر خالد، سب انسپکٹر یاسر محمود، سب انسپکٹر طیب رضا اور کانسٹیبل سہیل نیازی کے ٹرانسفر ہونے پر الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے آپ اپنا کام مزید دلجمی سے کریں اور ترقی حاصل کریں۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران کو پھولوں کے گلدستے دئیے۔



