اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف،سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت پرائیویٹ سکول مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے 54 کیسز پیش کیے گئے جن میں سے 4 کو ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں کا فیس سٹرکچر بھی طلب کر لیا اور کہا کہ کسی بھی سکول کو اضافی فیس طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں ضرورت مند بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You