اہم خبریںپنجاب

پی ٹی آئی کا ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 مارچ کو ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلسہ گاہ کی تبدیلی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

تحریک عدم اعتماد سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے آفس میں میں تحریری طور پر جلسہ گاہ کی تبدیلی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے جتنےجلسے کئے قوانین کو مانا ہے، ڈی چوک جلسہ کرنے کپ بجائے پریڈ ایونیو میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، امر بالمعروف جلسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اپوزیشن کی عدم اعتماد نہیں ’نوٹ کانفڈنس‘ ہے،سارے چور اکٹھے ہوچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You