
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا علاقہ تھانہ دینہ میں ہونے والے اندوہناک قتل کا نوٹس. ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ کی حدود میں پولیس کی اطلاع ملی کہ محلہ آزاد شاہ منگلا روڈ دینہ میں منیر شاہ نامی شخص اپنی بیوی عاصمہ بتول کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر کے فرار ہو گیا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش تعویل میں لے کر مقتولہ کے خاوند ملزم منیر شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر 222/22 بجرم 302 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش کرتے ہوئے قتل کے ملزم منیر شاہ ولد نذیر شاہ ساکن محلہ آزاد شاہ منگلا روڈ دینہ کو جدید سائنٹیفک طریقوں اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مقتولہ کا خاوند تھا جس نےاعترافِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ آئے روز گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر اپنی بیوی کو پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندوہناک قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



