اہم خبریںپنجاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث آتشزدگی سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You