اہم خبریںجہلم

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 26 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے کوئی بھی مشتبہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرویلینس کو مزید بہتر کیا جائے جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری تلف کیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کاروائی کو اینڈرائڈ ایپ پر لوڈ کریں۔ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر قبرستان ودیگر مقامات کو چیک کریں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروے

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You